Argentum Nitricum | ارجنٹم نائٹریکم

  میٹریا میڈیکا

Argentum Nitricum           ارجنٹم نائٹریکم



خصوصی علامات

-۱- غیر معمولی یا مسلسل دماغی محنت سے ہونے والی حاد یا مزمن تکلیفات. 

۲- آنکھوں میں سرخی جیسے گائے کے کچے گوشت کا رنگ ہوتا ہے۔ 

٣- معدہ کی مختلف تکالیف کے ساتھ ریاح کے اخراج کی زیادتی ۔ 

٤- دست کئے ہوئے بار یک گھاس کی طرح کے ، کچھ دیر پڑا رہنے پر سبز ہو جائے ۔

٥-جماع کے بعد شرمگاہ سے سیلان خون-


عام استعمال

اس دوا کا اثر دماغ اور حرام مغز پر نہایت واضح ہوتا ہے خاص کر حرام مغز میں مفلوج اور بے حس ہونے کا احساس ہو۔ سر میں گرانی ، ہاتھ پاؤں میں درد میٹھی اشیاء بکثرت کھانے کی رغبت کیساتھ نظام انہضام میں نفخ اور ریح کی کثرت ہو اور ریح بلند آواز سے خارج ہو تو اس دوا کا استعمال نافع ہوتا ہے۔


عمومی علامات

 کام کرنے کو جی نہ چاہے ، خود کشی کرنے کو طبیعت چاہے ، مایوسی . سر چکرائے ، کان میں بھنبھناہٹ ، سرکی طرف دوران خون اور کنپٹیوں میں تپکن اور درد سر جو کہ پٹی کس کر باندھنے سے کم ہو، کان بند معلوم ہوں ۔ پپوٹوں میں سرخ کتھرو پڑے ہوئے، کھجلی اور چھبن ہو، پپوٹے سوجے ہوئے اور موٹے، آنکھ کے اندر کی سفیدی کی سوجن ، آشوب چشم بکثرت

کیچڑ والا۔

 صبح کو منہ سے بدبو آئے ، زبان کی نوک سرخ اور دانے ابھرے ہوئے ، زبانکے بیچ میں سرخ لکیر۔

 منہ کا ذائقہ میٹھا، کسیلا، شکر کھانے کو بہت جی چاہے (سانا) - ہر دفعہ کھانے کے بعد ڈکار آئے اور ریاح کی وجہ سے معلوم ہو کہ پیٹ پھٹ جائے گا ۔ آئس کریم کھانے کے بعد سارے پیٹ میں پھیل جانے والا درد، گڑگڑاہٹ،

پاخانہ سبز، بدبودار آؤں اور آواز کے ساتھ ریاح خارج ہوں ، پھٹ پھٹ کی آوازہ پیدا ہو، ریاح بہت زور سے خارج ہو۔

 پیشاب سرخ ، سیاہی مائل ، اس کے نیچے یورک ایسڈ کے ذرے بیٹھ جائیں، پیشاب خود بخود ہو جائے،رات کو پیشاب نہ رکے۔ 

مردوں میں نامردی، عضو سکڑا ہوا ، سوزاک، مستورات میں مباشرت کے وقت درد اور اندام نہانی سے خون کا اخراج ، رحم کا باہر نکل ٹپنا ، رحم کی گردن میں گھاؤ، حیض بے قاعدہ خواہ، بہت جلد خواہ بہت دیر کو، خواہ كثیر المقدار، خواہ قلیل ہو لیکن ہمیشہ گاڑھا جلتا ہوا خون نکلے، سیلان رحم زرد اور چھیلنے والا بکثرت ہو۔

 آواز سے زیادہ کام لینے والوں میں حلق کے ورم کا مرض ، آواز بلند کرنے سے کھانسی آئے ، حلق میں دکھن ، خراش، دھڑکن، متلی۔


 زیادتی : کسی قسم کی گرمی سے ، رات کو ٹھنڈی غذا سے ، میٹھی اشیا سے، کھانے کے بعد، حیض کے وقت، جذبات کی شدت سے، اور بائیں جانب۔


کمی : ڈرکاروں سے ، تازہ ہوا سے ، ٹھنڈک سے، دبانے سے ۔ 


مصلح :- نیٹرم میور


 طاقت: ۳ سے ۲۰ طاقت تک مستعمل ہے


نوٹ: یہ مضمون صرف تعلیمی مقصد کے لئے ہے اور کسی بھی طبی مشورے سے پہلے ماہر طب کی رائے حاصل کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

Osmium (اوسمیم)

Síndrome de Grierson-Gopalan

Osmium