Posts

Showing posts from August, 2023

Iqdium

Image
 میٹریا میڈیکا                               آئیوڈیم                ‏                     IQDIUM‏              خصوصی علامات  ۱- جسم کا گوشت پوست گھٹتا جائے. لاغری جو مسلسل بڑھتی جائے ۔  ۲- بھوک ہر چند گھنٹہ بعد محسوس ہو، کھانا کھانے کے بعد بہتر محسوس کرے۔ ۳- گھیگھا سخت عام استعمال اس کا خاص اثر غدودوں اور لیمف پر ہوتا ہے۔ شروع میں ان کے فعل میں زیادتی پیدا کرتی ہے بعد میں کمزوری ، لاغری اور ٹھٹھرن ہوتی ہے۔ خنازیری مادہ کے لئے یہ دوا بہت مفید ہے۔ علاوہ بریں ذات الجنب گھیگھا ، سل اور جوڑوں کے درد میں بیحد موثر و کارآمد ہے۔ عمومی علامات خنازیری مزاج، انتہائی کمزوری ، لاغری ، آہستہ آہستہ زہریلے پن کا اثر کرنا، وجہ معلوم ہوئے بغیر بیحد کمزوری محسوس ہو، زینہ پر چڑھنے سے سانس پھولے ۔ بھوک بار بار محسوس ہو لیکن مریض بہت کچھ کھانے کے باوجود لاغر ہوتا جائے ۔ کھانا کھانے کے بع...

Iris Vers

Image
 میٹریا میڈیکا                                آئرس ورس           ‏                     IRIS VERS‏        خصوصی علامات قے یا دستوں کی صورت میں ترش، خراش پیدا کرنے والے اور جلن دار اخراج ، کھانا کھانے کی نالی میں جلن عام استعمال  معدہ اور ہاضمہ کے عوارض متلی، قے ، دست و غیره نیز ہیضہ میں کار آمد ہوتی ہے۔ عمومی علامات پست ہمتی اور مغموم و متفکر رہنا۔  زبان جھلسی ہوئی محسوس ہو (ایپس ، اسکیولس ، پلاٹینا ، پلساٹیلا ، سیپیا) رال بکثرت بہے (مرکیوریس ، نائٹرک ایسڈ) بھوک نہ ہو، ڈکاروں کی کثرت، متلی ، قے ، نم معدہ میں جلن ، پتلے پاخانے جو جلن کے ساتھ آئیں قے کھٹی اور گلے میں خراش پیدا کرنے والی، بچوں کا ہیضہ، پیٹ کی خرابیوں کے ساتھ پیٹ ، حلق اور زبان میں جلن ، غذا کی نالی میں جلن۔ بعض اوقات کڑوی قے۔ جگر کی خرابی سے ہر صبح کو ہونے والا درد ، عرق النساء یعنی لنگڑی کا درد۔ مصلح :- نکس وامیکا  زیادتی...

Arnica Mont

Image
 میٹریا میڈیکا                         آرنیکا مانٹ                    .Arnica Mont        خصوصی علامات ١- تمام جسم میں پھوڑے کا سادرد ، چوٹ کا سا احساس، جیسے جسم کوٹا پیٹا گیا ہے۔ ہر چیز جس پر لٹیا جائے سخت اور تکلیف ده محسوس ہو۔ ۲- جسم کا اوپر کا حصہ گرم اور نیچے کا ٹھنڈا ۔ ٣- بچوں کی کلائیوں میں مردہ کی سی ٹھنڈک، سر میں پانی کے اجتماع کے ساتھ. عام استعمال  چوٹ یا حادثہ کی وجہ سے جسم میں کہیں کچلاہٹ یا ٹوٹن ہو جائے جو نرم حصص کے کٹے بغیر ہو تو یہ دوا بہت کارگر ہوتی ہے۔ چوٹ کے علاوہ موچ آنا اور بل کھا جانا بھی اس کے دائرہ اثر میں ہے۔ علاوہ بریں سکتہ دماغی تپ خرقہ، مسلسل بخاروں ، خون کے زہریلے ہو جانے ، خون میں پیپ مل جانے ، دل کے عوارض جو زیادہ محنت کی وجہ سے ہوں ، ذات الجنب کالی کھانسی ، دوران سر، جوڑوں کی تکالیف، استسقاء سر اور خصیہ اور عرق النساء وغیرہ میں بھی مستعمل اور مفید ہے۔ عمومی علامات طبیعت گری رہنا ، چڑچڑاپن ، تشویش ، بیہوشی یا سرسا...

Aurum Mur

Image
 میٹریا میڈیکا         آرم میور               AURUM MUR‏ خصوصی علامات: ١۔ رحم میں ٹیومر یعنی بتوڑی - ٢- نظام عصبی کے بگاڑ کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھ جائے ۔ ٣- آتشنگی مادہ کے زہر سے پیدا شدہ دوران خون کی رکاوٹ ۔ عام استعمال: اس دوا کا اثر خاص طور پر مستورات کے اعضاء پر ہوتا ہے ڈاکٹر برنیٹ کا تجربہ ہے کہ رحم کے ٹیومر کے لئے اس سے زیادہ مؤثر کوئی دوا نہیں ۔ عمومی علامات: آتشگی مادہ کے زہریلے پن سے نیچے کے جبڑے کی ہڈی میں ورم ، انیشین میں سوجن، نظام عصبی کے بگاڑ کی وجہ سے بلڈ پریشر کی زیادتی یارگوں میں دوران خون کی رکاوٹ ۔ مزمن و جع المفاصل اور گھنٹیا کا درد، جگر میں ورم اور سختی ، ورم گرده ، رحم کی گردن میں ورم، پیٹرو میں سردی اور ٹھنڈک مزمن ورم یا خروج رحم، بچہ دانی اور اندام نہانی میں زخم، سیلان رحم اور اس کے ساتھ دفعتا رحم می تشنج اور تنگی، نلوں میں ورم، بضتہ الرحم میں رطوبت او استسقاہ، بیضتہ الرحم کا ٹیڑھا پن رحم میں ٹیومر (رسولی)  مصلح -: سلفر کے چشمے  طاقت : ۱x سے ۳۰ طاقت تک نوٹ: یہ مضمون صرف تعلیمی مقصد کے لئے ہ...

Aurum Metallicum

Image
 AURUM METALLICUM             آرم مٹیلیکم خصوصی علامات ١- ہڈیوں کا بھر بھرا پن،  ٢- رات کو ہڈیوں میں درد ٣- کھو پری ، ناک اور تالو کی ہڈی کا زوال پذیر ہونا. عام استعمال دل کی دھڑکن اور سوزش، پارے کے اثرات بد، جنسی امراض ، خنازیری حالتیں ، دق ، گھنٹیا اور ورم مفاصل ، ناک میں سونگھنے کی قوت کا زوال ، قوت مردمی کی کمی، شریانوں کی سختی ، بلڈ پریشر کی زیادتی ، جگر کا چھوٹا ہو جانا ، سینہ میں درد جس میں رات کے وقت زیادتی ہو۔ ان کیفیات میں عام طور پر مستعمل ہے۔ مالیخو لیا شدید جس میں مریض خود کشی پر تلا رہے ، یہ دوا بیحد مفید ہوتی ہے ۔ عمومی علامات بیحد مایوسی ، زندگی سے بیزاری ، ہمہ وقت خود کشی کے خیالات مگر موت کا خوف بھی ہو۔  جسم کے مختلف حصوں کی ہڈیاں دھیرے دھیرے آتشک کی مانند گل سڑرہی ہوں یا ان میں ورم اور درد محسوس ہو۔ جگر یا فوطوں میں اجتماع خون آنکھوں کے لئے روشنی ناقابل برداشت ہو۔ ایک کے دو نظر آئیں یا چیز کا صرف نیچے کا حصہ نظر آئے اور اوپر کا حصہ دکھائی نہ دے، کانوں یا ناک سے بدبو دار مواد کا اخراج ، غدود گلو درد کرتے ہوں ، تا لوگل س...

Argentum Nitricum | ارجنٹم نائٹریکم

Image
  میٹریا میڈیکا Argentum Nitricum           ارجنٹم نائٹریکم خصوصی علامات -۱- غیر معمولی یا مسلسل دماغی محنت سے ہونے والی حاد یا مزمن تکلیفات.  ۲- آنکھوں میں سرخی جیسے گائے کے کچے گوشت کا رنگ ہوتا ہے۔  ٣- معدہ کی مختلف تکالیف کے ساتھ ریاح کے اخراج کی زیادتی ۔  ٤- دست کئے ہوئے بار یک گھاس کی طرح کے ، کچھ دیر پڑا رہنے پر سبز ہو جائے ۔ ٥-جماع کے بعد شرمگاہ سے سیلان خون- عام استعمال اس دوا کا اثر دماغ اور حرام مغز پر نہایت واضح ہوتا ہے خاص کر حرام مغز میں مفلوج اور بے حس ہونے کا احساس ہو۔ سر میں گرانی ، ہاتھ پاؤں میں درد میٹھی اشیاء بکثرت کھانے کی رغبت کیساتھ نظام انہضام میں نفخ اور ریح کی کثرت ہو اور ریح بلند آواز سے خارج ہو تو اس دوا کا استعمال نافع ہوتا ہے۔ عمومی علامات  کام کرنے کو جی نہ چاہے ، خود کشی کرنے کو طبیعت چاہے ، مایوسی . سر چکرائے ، کان میں بھنبھناہٹ ، سرکی طرف دوران خون اور کنپٹیوں میں تپکن اور درد سر جو کہ پٹی کس کر باندھنے سے کم ہو، کان بند معلوم ہوں ۔ پپوٹوں میں سرخ کتھرو پڑے ہوئے، کھجلی اور چھبن ہو، پپوٹے سوجے ہوئے او...

Arsenicum Iodide | آرسینیکم آئیوڈائڈ

Image
   میٹریا میڈیکا آرسینیکم آئیوڈائڈ              Arsenicum Iodide خصوصی علامات ١- تمام اخراج خواش دار اور بدبودار ۔  ٢- سل اور دق کی سی علامات ، از حد کمزوری ، نبض تیز اور شورید بار بار نمودار ہونے والا بخار، شب کے پسینے۔ عام استعمال  انفلوئنزا ، بخار ، پرانے زکام اور نزلہ اذن میں مفید ہے، جن میں اخراج خراشدار ہوتے ہیں۔ علاوہ بریں ناک کی اندرونی ساختوں کا سوج جانا ، بہرا پن ، بوڑھوں کے دل کی سوزش ، قلب پر چربی چھاجانا، نبض کا جٹھکے دار تیزی سے چلنا اور فوطوں کی سوزش نیز با لخصوص سل اور دق میں مستعمل ہے۔ ‏ عمومی علامات سر چکرائے اور ساتھ ہی سر کانپتا ہوا محسوس ہو بالخصوص بوڑھے افراد میں ، ناک سے پانی کی طرح پتلا ، خراشدار ، جلا نیوالا اخراج اندرونی اور بیرونی نتھنوں سے گرے۔ چھینکیں آتی ہوں، ہے فیور یعنی بخار کاہی، مزمن نزلہ، ناک سوجی ہوئی ، بکثت گاڑھی زرد رنگ کی رطوبت خارج ہوتی ہو، ناک میں زخم ہوں، جھلیاں دکھتی اور چھیلی ہوئی ہوں ، چھینکنے سے مرض میں زیادتی ہو۔ حجرہ میں جلن ، لوزتین سوجے ہوئے ، ہونٹوں کی جھلیاں موٹی ہو گئی ہوں ، سانس ...

Arsenicum Album | آرسینکم البم

Image
 میٹریا میڈیکا آرسینکم البم    Arsenicum Album خصوصی علامات                         پیاس بار بار لگے لیکن پانی تھوڑا تھوڑا ہی پیا جائے۔ بیحد کمزوری، قوت حیات یعنی طاقت کے جلدجلد سلب ہونے کے ساتھ۔ دماغی بے چینی، لیکن جسمانی طور پر اس قدر کمزور ہو کہ ہل نا سکے خصوصاََ رات۔ مریض سمجھے کہ تکلیف لاعلاج ہے ،موت کا خوف۔ جلن دار درد،ماوفہ حصص آگ کی طرح جلیں لیکن گرماہٹ سے آفاقہ ہو۔ لیٹ نہ سکے کیونکہ لیٹنے سے دم گھٹنے کا خدشہ ہو۔ غذا کی خوشبو یا غزا کی صورت برداشت نہ کر سکے۔(کالچیکم،سیپیا) عام استعمال      یہ دوا جسم کے جملہ آلات اور ساختوں پر گہرا اثر کرنے والی ہے،ذرا سی محنت سے تکان ہو جائے،سمندر کے کناروں کے عوارض،پھلوں کے بعد کے نقصانات ان کے زیر اثر آتے ہیں۔شراب یا تمباکو جو عوارض پیدا ہوئے ہوں، جسم کے زہریلے مادوں سے خون خراب ہو گیا ہو، خراب گوشت یا مچھلی وغیرہ استعمال سے پیدا ہونے والے عوارض، ایسے امراض جو ہر سال لوٹ لوٹ کر آتے ہوں، خون کی کمی،سبزھبس، ملیریا کی کمزوری، جلدی عوارض سخت اور مہلک لا...