Arnica Mont

 میٹریا میڈیکا                        


آرنیکا مانٹ                    .Arnica Mont       



خصوصی علامات

١- تمام جسم میں پھوڑے کا سادرد ، چوٹ کا سا احساس، جیسے جسم کوٹا پیٹا گیا ہے۔ ہر چیز جس پر لٹیا جائے سخت اور تکلیف ده محسوس ہو۔

۲- جسم کا اوپر کا حصہ گرم اور نیچے کا ٹھنڈا ۔

٣- بچوں کی کلائیوں میں مردہ کی سی ٹھنڈک، سر میں پانی کے اجتماع کے ساتھ.


عام استعمال

 چوٹ یا حادثہ کی وجہ سے جسم میں کہیں کچلاہٹ یا ٹوٹن ہو جائے جو نرم حصص کے کٹے بغیر ہو تو یہ دوا بہت کارگر ہوتی ہے۔ چوٹ کے علاوہ موچ آنا اور بل کھا جانا بھی اس کے دائرہ اثر میں ہے۔ علاوہ بریں سکتہ دماغی تپ خرقہ، مسلسل بخاروں ، خون کے زہریلے ہو جانے ، خون میں پیپ مل جانے ، دل کے عوارض جو زیادہ محنت کی وجہ سے ہوں ، ذات الجنب کالی کھانسی ، دوران سر، جوڑوں کی تکالیف، استسقاء سر اور خصیہ اور عرق النساء وغیرہ میں بھی مستعمل اور مفید ہے۔


عمومی علامات

طبیعت گری رہنا ، چڑچڑاپن ، تشویش ، بیہوشی یا سرسامی حالت سر چکرائے اور گرم ہو، نیچے کا دھڑ سرد ہو ۔ ناک سے خون جاری ہونا، ناک کا سوجنا ، ڈکار کے ساتھ گندا سڑے ہوئے انڈے جیسا بد بودار پانی منہ میں آجائے ، گوشت اور شوربے سے نفرت، کھانے کے بعد متلی وضع حمل کے بعد اعضاء متعلقہ کی دکھن ۔

کالی کھانسی کے دورے بخار لرزہ اور پیاس کے ساتھ ، صرف چہرہ میں جلن اور باقی جسم سرد۔ اندرونی لرزه بیرونی گرمی (آرسنک، تھوجا) بخار میں ذرا بھی کپڑے   ہٹانے یا بستر میں حرکت کرنے سے جاڑا معلوم ہو (رسٹاکس)


 زیادتی :۔ ذرا سا چھونے سے، حرکت سے ، آرام سے ، شراب سے اور مرطوب سردی ہے۔


کمی : لیٹ جانے سے یا سر کو نیچا رکھنے سے


معاون:-  ایکونائیٹ ، وریٹرم ، اپیکاک


 مصلح: ایکونائیٹ ، ارسینکم البم، کیمفر، چائنا ، اگنیشیا، اپیکاک 


طاقت -:- اسے ٣۰ طاقت تک مستعمل ہے۔ پرانی چوٹوں کے لئے ۲۰۰ طاقت بھی استعمال کی جاتی ہے۔


نوٹ: یہ مضمون صرف تعلیمی مقصد کے لئے ہے اور کسی بھی طبی مشورے سے پہلے ماہر طب کی رائے حاصل کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

Osmium (اوسمیم)

Síndrome de Grierson-Gopalan

Osmium