Arsenicum Album | آرسینکم البم
میٹریا میڈیکا
آرسینکم البم Arsenicum Album
خصوصی علامات
پیاس بار بار لگے لیکن پانی تھوڑا تھوڑا ہی پیا جائے۔
بیحد کمزوری، قوت حیات یعنی طاقت کے جلدجلد سلب ہونے کے ساتھ۔
دماغی بے چینی، لیکن جسمانی طور پر اس قدر کمزور ہو کہ ہل نا سکے خصوصاََ رات۔
مریض سمجھے کہ تکلیف لاعلاج ہے ،موت کا خوف۔
جلن دار درد،ماوفہ حصص آگ کی طرح جلیں لیکن گرماہٹ سے آفاقہ ہو۔
لیٹ نہ سکے کیونکہ لیٹنے سے دم گھٹنے کا خدشہ ہو۔
غذا کی خوشبو یا غزا کی صورت برداشت نہ کر سکے۔(کالچیکم،سیپیا)
عام استعمال
یہ دوا جسم کے جملہ آلات اور ساختوں پر گہرا اثر کرنے والی ہے،ذرا سی محنت سے تکان ہو جائے،سمندر کے کناروں کے عوارض،پھلوں کے بعد کے نقصانات ان کے زیر اثر آتے ہیں۔شراب یا تمباکو جو عوارض پیدا ہوئے ہوں، جسم کے زہریلے مادوں سے خون خراب ہو گیا ہو، خراب گوشت یا مچھلی وغیرہ استعمال سے پیدا ہونے والے عوارض، ایسے امراض جو ہر سال لوٹ لوٹ کر آتے ہوں، خون کی کمی،سبزھبس، ملیریا کی کمزوری، جلدی عوارض سخت اور مہلک لاغری،یرقاں،سل،جلد پر جھریان پڑ جانا، استسقاء اور سوجن اور ہر قسم کی جریان خون وغیرہ میں مستعمل ہیں۔ اسقاط حمل کا خطرہ ہوتے ہی اس کی صرف ایک خوراک بسا اوقات اسقاط کو روکنے کی ضامن ہوتی ہے۔
عمومی علامات۔
رسنج، بے چینی، موت کا ڈر، تنہائی کا خوف، ایک بستر سے دوسرے بستر کو جانا چاہئے لیکن کسی طرح قرار نہ ہو۔
دورہ سے آنے والا درد سر (صرف یہ ایک ایسی علامت ہے جس میں ٹھنڈک سے کمی ہوتی ہے آرسینکم البم کی دیگر علامات گرماہٹ سے کم ہوتی ہیں اور ٹھنڈک سے بڑھتی ہیں)
آنکھوں میں ورم ، کھجلی ، سرخی، پپوٹوں کا سوجنا، پپوٹوں کا چپک جانا، آنسو بہنا، جلن۔
ناک میں زہریلا زخم، کینسر، سخت جلن، زکام میں ناک سے جلتا ہوا پانی بہے، مکان میں یاں گرمی سے کم ہو جائے، سردی سے زیادہ ہو۔ کھانے کی خوشبو برداشت نہ ہو۔
چہرا اترا ہوا، زرد، ڈراؤنا، سرد چہرہ،ناک نیلی، ہونٹ سوجے ہوئے، خون بہتا ہوا، سیاہ خشک ہونٹ جس کو تر کرنے کے لیے بار بار زبان پھیرنی پڑے۔
دانت میں شدید درد جیسے کوئی شدید جھٹکے مارتا ہو، بستر میں یا گرماہٹ سے کم ہو، مسوڑھے سوجے ہوئے نیلے اور جلن دار، زبان نیلی، ہفید بھوری یا سیاہ، حلق میں جلن۔
تمام کھانے پینے کی چیزوں کا ذائقہ کڑوا، نہایت سخت پیاس لیکن تھوڑا تھوڑا پانی پینے سے تسکین ہو جائے، کھانے پینے کے بعد قے ہو جانا، ( کھانے کے خیال سے متلی ہو تو کالچیم اور کھانے کی بو سے متلی ہو تو سیپیا دوا ہوتی ہے۔
دست آنا، گہری سبزی آئوں، سیاہ پانی کا پتلا، بدبودار پاخانہ، انتڑیوں میں مروڑ، پاخانہ جلن دار
کھانے پر ایسا محسوس ہو کہ سینہ میں دھواں بھرا ہے (چائنا) بلغم کم بعض دفعہ خون کی چھینٹ بھی ہو۔ سانس پھولنا خاص کر چڑھائی چڑھنے پر اور رات کو لیٹنے میں۔ دم گھٹنے کے ڈر کی وجہ سے لیٹ نہ سکنا۔ خشک اور تھکا دینے والی کھانسی، رات کو دورہ سے آئے، سینہ میں رکاوٹ یا جلن، دھڑکن خاص کر رات کو چت لیٹنے پر۔
بیخوابی، برابر بے قراری اور گھبراہٹ۔
بخار بہت تیز ہو، باری سے یا وقفہ سے آنے والا بخار، عفونتی یا جراثیمی بخار جن کے ساتھ شدید کمزوری، بے چینی اور جلن کا احساس ہو، سرسام جو آدی رات کے بعد شدت اختیار کرلے۔
زیادتی:- مرطوب موسم میں، آدی رات کے بعد،ٹھنڈک سے، ٹھنڈے پانی سے یا ٹھنڈی غذا سے، سمندر کے کنارے، داہنی جانیب۔
کمی:- گرمی سے، سر کو اٹھائے رکھنے سے، گرم چیزوں کے پینے سے۔
معاون:- کاربوویج، فاسفورس۔
مصلح:- چائنا،گریفائیٹس، ہیپرسلفر، اپیکاک، نکس وامیکا، وریٹرم البم۔
طاقت:- 6 سے 200 تک نیز بڑی طاقتیں بھی مستعمل ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون صرف تعلیمی مقصد کے لئے ہے اور کسی بھی طبی مشورے سے پہلے ماہر طب کی رائے حاصل کریں۔

Comments
Post a Comment