Arsenicum Iodide | آرسینیکم آئیوڈائڈ

   میٹریا میڈیکا

آرسینیکم آئیوڈائڈ              Arsenicum Iodide



خصوصی علامات

١- تمام اخراج خواش دار اور بدبودار ۔ 

٢- سل اور دق کی سی علامات ، از حد کمزوری ، نبض تیز اور شورید بار بار نمودار ہونے والا بخار، شب کے پسینے۔


عام استعمال 

انفلوئنزا ، بخار ، پرانے زکام اور نزلہ اذن میں مفید ہے، جن میں اخراج خراشدار ہوتے ہیں۔ علاوہ بریں ناک کی اندرونی ساختوں کا سوج جانا ، بہرا پن ، بوڑھوں کے دل کی سوزش ، قلب پر چربی چھاجانا، نبض کا جٹھکے دار تیزی سے چلنا اور فوطوں کی سوزش نیز با لخصوص سل اور دق میں مستعمل ہے۔ ‏


عمومی علامات

سر چکرائے اور ساتھ ہی سر کانپتا ہوا محسوس ہو بالخصوص بوڑھے افراد میں ، ناک سے پانی کی طرح پتلا ، خراشدار ، جلا نیوالا اخراج اندرونی اور بیرونی نتھنوں سے گرے۔ چھینکیں آتی ہوں، ہے فیور یعنی بخار کاہی، مزمن نزلہ، ناک سوجی ہوئی ، بکثت گاڑھی زرد رنگ کی رطوبت خارج ہوتی ہو، ناک میں زخم ہوں، جھلیاں دکھتی اور چھیلی ہوئی ہوں ، چھینکنے سے مرض میں زیادتی ہو۔ حجرہ میں جلن ، لوزتین سوجے ہوئے ، ہونٹوں کی جھلیاں موٹی ہو گئی ہوں ، سانس بد بو دار آتا ہو ، غدود ماؤف ہوں اخناق ہو۔

 خنازیری رمد چشم، درد گوش کے ساتھ بد بودار، جلانے والی رطوبت خارج ہو ، کان کا پردہ سخت ہو گیا ہو ، جلن دار تیز زکام ہو ۔ 

 معدہ میں درد ہو اور کلیجہ جلتا ہو، کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد قے آجاتی ہو، تکلیف دینے والی متلی ہو، پیاس شدید ہو اور پانی پینے سے فوراقے ہو جائے ۔


خفیف بجنے والی کھانسی کے ساتھ نتھنے نخشک اور بند ہوں ، نمونیا جو اچھا ہونے میں نہ آئے ، برانکو نمونیا جو بخار کے بعد ہو جائے ، آواز بالکل بیٹھ گئی ہو۔


بخار بار بار چڑھ جاتا ہو اور پسینے آتے ہوں ، رات کو پسینے کی وجہ سے کپڑے تربتر ہو جائیں ، نبض تیز کمزور اور بے قاعدہ چلے ، سردی لگے مگر سردی کی برداشت نہ ہو ۔

جلد خشک ہو، بھوسی اترتی ہو ، خارش ہوتی ہے، جلد پر بڑے بڑے کھرنڈ اترتے ہوں ، جن کے نیچے کچی جگہ نمودار ہو، مچھلی کی طرح کے چلکے جسم سے اترنے کا مرض ، خنازیری غدود کا بڑھ جانا ، آتشکی گلٹیاں، داڑھی کیا ایگزیما جس سے پانی کا سا مواد نکلے ، خارش ہو، دھونے سے تکلیف بڑھے، چمبل میں بھی مفید ہے۔


 طاقت : ٣x سے ۳۰ تک اور اوپر


نوٹ: یہ مضمون صرف تعلیمی مقصد کے لئے ہے اور کسی بھی طبی مشورے سے پہلے ماہر طب کی رائے حاصل کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

Osmium (اوسمیم)

Síndrome de Grierson-Gopalan

Osmium