Aurum Metallicum
AURUM METALLICUM آرم مٹیلیکم
خصوصی علامات
١- ہڈیوں کا بھر بھرا پن،
٢- رات کو ہڈیوں میں درد
٣- کھو پری ، ناک اور تالو کی ہڈی کا زوال پذیر ہونا.
عام استعمال
دل کی دھڑکن اور سوزش، پارے کے اثرات بد، جنسی امراض ، خنازیری حالتیں ، دق ، گھنٹیا اور ورم مفاصل ، ناک میں سونگھنے کی قوت کا زوال ، قوت مردمی کی کمی، شریانوں کی سختی ، بلڈ پریشر کی زیادتی ، جگر کا چھوٹا ہو جانا ، سینہ میں درد جس میں رات کے وقت زیادتی ہو۔ ان کیفیات میں عام طور پر مستعمل ہے۔ مالیخو لیا شدید جس میں مریض خود کشی پر تلا رہے ، یہ دوا بیحد مفید ہوتی ہے ۔
عمومی علامات
بیحد مایوسی ، زندگی سے بیزاری ، ہمہ وقت خود کشی کے خیالات مگر موت کا خوف بھی ہو۔
جسم کے مختلف حصوں کی ہڈیاں دھیرے دھیرے آتشک کی مانند گل سڑرہی ہوں یا ان میں ورم اور درد محسوس ہو۔ جگر یا فوطوں میں اجتماع خون آنکھوں کے لئے روشنی ناقابل برداشت ہو۔ ایک کے دو نظر آئیں یا چیز کا صرف نیچے کا حصہ نظر آئے اور اوپر کا حصہ دکھائی نہ دے، کانوں یا ناک سے بدبو دار مواد کا اخراج ، غدود گلو درد کرتے ہوں ، تا لوگل سٹر گیا ہو۔ معدہ میں جلن اور گرم ڈکار۔ غدود جنگاسہ سوجے ہوئے اور پیپ دار، خصیوں میں پرانا ورم یا خصیوں میں پانی بھر گیا ہو ۔ دل بڑھ گیا ہو ۔ نبض کی رفتار تیز ،کمزور اور بے قاعدہ، رات کے وقت تنفس کی تنگی ۔
زیادتی : ٹھنڈے موسم میں ، ٹھنڈ لگ جانے سے ، موسم سرما میں ، غروب آفتا سے طلوع آفتاب تک۔
مصلح : بیلاڈونا ، کیوپرم ، مرکیوریس، کاکولس ، سپائی جسیلیا پلساٹیلا
طاقت : ۳۰ اور اوپر
نوٹ: یہ مضمون صرف تعلیمی مقصد کے لئے ہے اور کسی بھی طبی مشورے سے پہلے ماہر طب کی رائے حاصل کریں۔
.jpeg)
Comments
Post a Comment