Iqdium

 میٹریا میڈیکا                              


آئیوڈیم                ‏                     IQDIUM‏             



خصوصی علامات 

۱- جسم کا گوشت پوست گھٹتا جائے. لاغری جو مسلسل بڑھتی جائے ۔ 

۲- بھوک ہر چند گھنٹہ بعد محسوس ہو، کھانا کھانے کے بعد بہتر محسوس کرے۔

۳- گھیگھا سخت


عام استعمال

اس کا خاص اثر غدودوں اور لیمف پر ہوتا ہے۔ شروع میں ان کے فعل میں زیادتی پیدا کرتی ہے بعد میں کمزوری ، لاغری اور ٹھٹھرن ہوتی ہے۔ خنازیری مادہ کے لئے یہ دوا بہت مفید ہے۔ علاوہ بریں ذات الجنب گھیگھا ، سل اور جوڑوں کے درد میں بیحد موثر و کارآمد ہے۔


عمومی علامات

خنازیری مزاج، انتہائی کمزوری ، لاغری ، آہستہ آہستہ زہریلے پن کا اثر کرنا، وجہ معلوم ہوئے بغیر بیحد کمزوری محسوس ہو، زینہ پر چڑھنے سے سانس پھولے ۔


بھوک بار بار محسوس ہو لیکن مریض بہت کچھ کھانے کے باوجود لاغر ہوتا جائے ۔ کھانا کھانے کے بعد مریض بہتر محسوس کرے ۔ 

خواتین میں پستانوں کی ٹھٹھرن اور دکھن ، رحم سے خون کا بکثرت اخراج ، رحم میں زہریلا زخم، مزمن سیلان الرحم جسں میں کہ رطوبت بہ کثرت اور تیزاب کے مانند جاری ہو جو کپڑوں تک میں سوراخ کردے۔

 ذات الجنب (پسلی) سانس لینے میں بھنجھنا ہٹ ، آرا چلنے کی سی آواز ، بھونکنے والی کھانسی خاص کر بچوں کی ، کھانستے ہوئے بچہ گلے کو پکڑے گھیگھا، سل ، جوڑوں کے درد (وجع المفاصل) 


زیادتی : چپ چاپ رہنے سے ، گرم مکان میں ، داہنی جانب، بھوک کے وقت (معدہ خالی ہونے کے دوران)


 کمی : ادھر ادھر چلنے پھرنے سے، کھلی ہوا میں ، کھانا کھانے کے دوران یا کھانے کے بعد معاون : ہڈیاگا ، لائیکوپوڈیم


مصلح : انیٹی مونیم ٹارٹ ، ایپس ، آرسینکم البم، بیلاڈونا ، کیفر، چائنا سلف، کافیا، فیرم، گریفائیٹس، گریشیولا، ہیپر سلف، اوپیم، فاسفورس، سینما ، تھوجا۔


طاقت : ۳ طاقت سے ۳۰ طاقت تک اور اوپر


نوٹ: یہ مضمون صرف تعلیمی مقصد کے لئے ہے اور کسی بھی طبی مشورے سے پہلے ماہر طب کی رائے حاصل کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

Osmium (اوسمیم)

Síndrome de Grierson-Gopalan

Osmium