Iris Vers

 میٹریا میڈیکا                               


آئرس ورس           ‏                     IRIS VERS‏       



خصوصی علامات

قے یا دستوں کی صورت میں ترش، خراش پیدا کرنے والے اور جلن دار اخراج ، کھانا کھانے کی نالی میں جلن


عام استعمال

 معدہ اور ہاضمہ کے عوارض متلی، قے ، دست و غیره نیز ہیضہ میں کار آمد ہوتی ہے۔


عمومی علامات

پست ہمتی اور مغموم و متفکر رہنا۔

 زبان جھلسی ہوئی محسوس ہو (ایپس ، اسکیولس ، پلاٹینا ، پلساٹیلا ، سیپیا) رال بکثرت بہے (مرکیوریس ، نائٹرک ایسڈ) بھوک نہ ہو، ڈکاروں کی کثرت، متلی ، قے ، نم معدہ میں جلن ، پتلے پاخانے جو جلن کے ساتھ آئیں قے کھٹی اور گلے میں خراش پیدا کرنے والی، بچوں کا ہیضہ، پیٹ کی خرابیوں کے ساتھ پیٹ ، حلق اور زبان میں جلن ، غذا کی نالی میں جلن۔ بعض اوقات کڑوی قے۔


جگر کی خرابی سے ہر صبح کو ہونے والا درد ، عرق النساء یعنی لنگڑی کا درد۔


مصلح :- نکس وامیکا


 زیادتی :- شام کو ، رات کو آرام کرنے سے


 کمی : مسلسل حرکت سے


 طاقت :۔ ٹنکچر سے ٣۰ طاقت تک اور اوپر۔


نوٹ: یہ مضمون صرف تعلیمی مقصد کے لئے ہے اور کسی بھی طبی مشورے سے پہلے ماہر طب کی رائے حاصل کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

Osmium (اوسمیم)

Síndrome de Grierson-Gopalan

Osmium